یروشلم، 27 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کی رات غزہ میں لڑائی کو اتوار تک عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی نیوز کے مطابق مسٹر نیتن یاہو نے یہ فیصلہ غزہ کی صورتحال پر بین الاقوامی دباؤ کے سبب وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ افسرام سے مشاورت کے بعد لیا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فضائی ترسیل آج دیر رات دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
دریں اثنا فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ہفتے کی شام شمالی غزہ کے مختلف مقامات پر انسانی امداد کی فضائی ترسیل دوبارہ شروع ہوئی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں بھکمری کا انتباہ دیا ہے، جہاں مارچ میں اسرائیل نے تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا تھا، اور ضروری سامان کی رسائی متاثر ہوئی ہے۔