Masarrat
Masarrat Urdu

لیڈروں کو ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے: دھنکھڑ

Thumb

نئی دہلی، 20 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے ایک دن قبل نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈروں کو ایک دوسرے کے خلاف  نازیبا زبان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

مسٹر دھنکھر نے اتوار کو یہاں راجیہ سبھا انٹرنشپ پروگرام کے آٹھویں بیچ کے شرکاء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف نازیبا زبان  کے استعمال سے  ثقافت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ’’ میں سیاسی دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی باہمی احترام کا مظاہرہ کریں، براہ کرم ٹیلی ویژن پر یا کسی پارٹی کی قیادت کے خلاف  نازیبا زبان کا استعمال نہ کریں، یہ کلچر ہماری تہذیب کا نچوڑ نہیں ہے، ہمیں اپنی زبان کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا، ذاتی حملوں سے گریز کریں، میں سیاستدانوں سے اپیل کرتا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست دانوں کو گالیاں دینا بند کریں، جب سیاسی پارٹیوں میں  لوگ دوسری جماعت کے سینئر لوگوں کو  گالیاں دیتے ہیں تو اس سے  ہماری ثقافت کا بلا نہیں ہوتا۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور ہر رکن پارلیمنٹ قوم پرست ہیں۔انہوں نے کہا ’’ وہ ملک پر یقین رکھتے ہیں ہے، وہ  ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں... جمہوریت کبھی بھی ایسی جگہ نہیں ہوتی جہاں صرف ایک پارٹی برسراقتدار آئے، ہم نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ تبدیلی ریاستی سطح پر، پنچایت کی سطح پر، میونسپل سطح پر ہوتی ہے، یہ ایک جمہوری عمل ہے، لیکن ایک بات طے ہے کہ ترقی کا تسلسل ہونا ضروری ہے، اس کا تسلسل صرف ایک پہلو سے ہوتا ہے اور تہذیب کا تسلسل ہونا ضروری ہے۔ جمہوری ثقافت کا احترام کرنا چاہیے‘‘۔

Ads