Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ میں حالات انتہائی خوفناک اور ہر گزرتے لمحے مزید بگڑ رہے ہیں:یونیسیف

  • 24 Jul 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

غزہ، 24 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) یونیسیف کے عالمی ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات انتہائی خوفناک اور ہر گزرتے لمحے مزید بگڑ رہے ہیں۔

برطانیہ میں یونیسف کی سفیر جمائما خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ بچوں پر جنگ ہے کیونکہ صرف چھ ماہ میں 50 ہزار سے زائد بچے شہید یا زخمی ہوئے ہیں، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بجلی اور فیول کی بندش نے پانی کی فراہمی بھی روک دی ہے اور اگر ایندھن نہ آیا تو بچے پیاس سے مرنے لگیں گے۔
جیمز ایلڈر نے کہا کہ غزہ کے بچوں کی بقا کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے۔

Ads