Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل نے یمن میں بحیرہ احمر کی بندرگاہوں پر کیا حملہ

Thumb

یروشلم/ صنعاء،  7 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل نے کل دیر رات  یمن میں بحیرہ احمر کی بندرگاہوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

یہ حملہ اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لوگوں سے فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کرنے کے کچھ ہی منٹوں بعد  مغربی صوبہ الحدیدہ میں ہوا۔  عینی شاہدین نے  حدیدہ بندرگاہ سمیت یمن کے مغربی ساحل کے کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاع دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں حوثیوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں حدیدہ کی بندرگاہیں، الصلیف اور راس عیسی، راس کاتب پاور اسٹیشن اور گلیکسی لیڈر شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  نشانہ بنائی گئی  بندرگاہوں کا استعمال حوثیوں کی جانب سے  ایرانی حکومت سے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے  کیا گیا تھا، جس  کا استعمال تب   اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے  کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق گلیکسی لیڈر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ریڈار سسٹم سے لیس ہے جو مزید دہشت گردانہ سرگرمیوں کا باعث بنے گا۔
مسٹر کاٹز نے کہا کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے نقصان پہنچایا جائے گا اور جو بھی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا اسے کاٹ دیا جائے گا۔ حوثیوں کو اپنے فعل کے لئے بڑی قیمت ادا کرنے ہوگی۔

Ads