Masarrat
Masarrat Urdu

حکومت الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بہار کے لوگوں سے ووٹ کا حق چھین رہی ہے: کانگریس

Thumb

نئی دہلی،  6 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بہار کے لوگوں کے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے، اس لیے انتخابات سے عین قبل ووٹر کی شناخت کے لیے سدن ابھیان چلا کر ووٹر لسٹ تیار کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ جو کام وقت پر ہوجانا چاہیے تھا وہ انتخابات سے ٹھیک پہلے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ووٹر شرائط کے مطابق وقت پر دستاویزات جمع نہ کر سکیں اور  انہیں ووٹنگ کے حق  سے محروم  کردیا جائے ۔
پارٹی نے کہا  ’’بہار کے لوگ باخبر رہیں۔ مودی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر آپ کا ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ صرف یہی نہیں، آپ کی شہریت بھی خطرے میں ہے۔ ایک بوتھ لیول آفیسر-(بی ایل او)نے صاف کہا ہے کہ اگر آپ کاغذات نہیں دکھا پاتے ہیں، تو نہ صرف آپ کا ووٹ کا حق ختم ہو جائے گا، بلکہ آپ کی شہریت بھی منسوخ کر دی جائے گی۔‘‘
کانگریس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بہار میں ووٹر لسٹ کی جانچ کر رہا ہے۔ اس کے لیے لوگوں سے کاغذات دکھانے کو کہا گیا ہے، لیکن اس میں آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ شامل نہیں ہے۔
بہار کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے صرف آدھار کارڈ ہے جسے الیکشن کمیشن ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے بہار کے کروڑوں ووٹروں کو ووٹنگ لسٹ سے خارج کیے جانے کا خطرہ ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
پارٹی نے کہا ’’یہ ایک سازش ہے۔ ووٹ کا حق چھیننے کی سازش، جو مودی حکومت اور الیکشن کمیشن نے مل کر رچی ہے۔

Ads