Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا :امریکی وزیردفاع

  • 22 Jun 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 22 جون (مسرت ڈاٹ کام)  امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ایئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
امریکی ایئرچیف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘لانچ کیا گیا، اس دوران 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔
امریکی ایئر چیف نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پرحملے میں7 بی ٹو بمبار طیارے بھی شامل تھے۔
امریکی حکام نے کہا کہ ایران پر حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا اور صرف چند لوگ اس بارے میں جانتے تھے، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہوگا۔

Ads