نئی دہلی، 22 جون (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران-اسرائیل تنازعہ میں امریکی حملے کے بعد اتوار کی سہ پہر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی اور تنازعہ کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ"ایرانی صدر مسعود پاشکیان سے بات ہوئی، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کی۔ حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔"
وزیر اعظم نے کہاکہ "علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے ہمارے مطالبے کا اعادہ کیا۔"