فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی فریق کو مالی اور فوجی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھ کر "تمام بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے"۔
ابو رودینہ نے کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل بین الاقوامی قانونی جواز اور بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے خونی جرائم کو جاری نہیں رکھ سکتا۔"
اس سے قبل ہفتے کے روز خان یونس کے علاقے مواسی میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 71 فلسطینی ہلاک اور 289 زخمی ہو گئے۔
ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ مقاومت کے ہاتھوں ہونے والی ذلت آمیز شکست کی تلافی کے لیے صہیونی حکومت غزہ میں ہر حد پار کرسکتی ہے
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی فورسز کی جانب سے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ امریکہ سمیت انسانی حقوق کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھا دیا کہ مقاومت کے ہاتھوں کھانے والی شکست کی تلافی کے لئے غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف ہر قسم کی جنایت کا مرتکب ہوسکتے ہیں لیکن ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی برادری میں ان کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔