مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی عوام اور حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں امریکی حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس کے باوجود واشنگٹن اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے غیر یقینی اور مایوسی کی کیفیت میں اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فرضی مذاکرات کے بارے میں جعلی خبریں تیار کرنے اور پھیلانے کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی اسے مغربی ایشیا میں ابھرنے والے نئے علاقائی نظام کی حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ ایران کی جانب سے بار بار پیش کی جانے والی سات شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دے اور انہیں تسلیم کرے۔
ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے بیان میں امریکی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ موجودہ صورت حال کا حقیقت پسندانہ جائزہ لے اور فرضی مذاکرات کی خبریں پھیلانے کے بجائے ایران کے پیش کردہ مطالبات کو سنجیدگی سے قبول کرنے پر غور کرے۔
