Masarrat
Masarrat Urdu

کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال کو الوداع کہہ دیا

Thumb

لزبن، 5 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 41 سالہ پرتگالی کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اپنے 23 سالہ بین الاقوامی کریئر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جرسی آنے والی نسل کے حوالے کر دیں۔

رونالڈو نے اپنے پیغام میں کہا، ''23 برس تک اس جرسی کو پہننے، اس کا وقار برقرار رکھنے اور دنیا بھر کے اسٹیڈیموں میں اس کی نمائندگی کرنے کا اعزاز مجھے حاصل رہا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسے آنے والی نسل کے حوالے کر دوں۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ کچھ فیصلے صرف دماغ سے نہیں بلکہ دل سے کیے جاتے ہیں۔''

رونالڈو نے 2003 میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 2004 کے ایتھنز اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے بعد پانچ فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پرتگال کی نمائندگی کی۔ وہ ملک کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی اور طویل عرصے تک قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے فٹ بالر کی حیثیت سے بین الاقوامی فٹ بال کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

ان کی قیادت میں پرتگال نے 2016 میں یو ای ایف اے یورپی چیمپئن شپ اور 2019 میں یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا خطاب جیتا تھا۔ رونالڈو نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں مجموعی طور پر 234 میچ کھیلے اور 146 گول کیے۔

 

 

Ads