مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’مودی جی، اس ملک سے جھوٹ بولنا بند کیجیے۔ آپ غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے اور غیر ملکی مدد سے ہی وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں۔‘‘
انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کا اقتصادی نظام پوری طرح غیر ملکیوں کے کنٹرول اور حمایت میں ہے اور غیر ملکی سوشل میڈیا بھی مکمل طور پر مسٹر مودی کی حمایت کرتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم کو کھلے مباحثے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسٹر مودی کے ساتھ کسی بھی پلیٹ فارم پر اور کسی بھی وقت اس معاملے پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’میں آپ کو اس معاملے پر کھلے مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔ کوئی بھی پلیٹ فارم، کسی بھی وقت۔ اگر ہمت ہے تو آئیے۔ آپ نہیں آئیں گے، کیونکہ میں آپ کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں، آپ اس سے ڈرتے ہیں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں مسٹر مودی کا یہ بیان درج ہے کہ ’’رکاوٹیں پیدا کرنے والی طاقتیں ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، افواہیں پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘
