کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ خلاف ورزی اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن کی ہدایات کے تحت تجویز کردہ ادویات سے متعلق شرائط کی پابندی نہ کرنے کے باعث ہوئی۔ یہ ایک الگ واقعہ تھا جو کسی مقابلے کے دوران نہیں ہوا اور اس کا مقصد کھیل میں کارکردگی بہتر بنانا نہیں تھا۔
پابندی تمام بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ میچوں پر لاگو ہوگی۔ اس کے باعث میگن شوٹ نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو نارتھ سڈنی اوول میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے علاوہ 31 اکتوبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان ڈبلیو بی بی ایل 2026 کے افتتاحی میچ میں بھی نہیں کھیل سکیں گی۔
33 سالہ شوٹ نے سزا قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضوابط کی توقعات پر پورا نہ اترنے کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ مقابلے کے دوران نہیں ہوا اور اس کا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں تھا، تاہم ان ہدایات پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری تھی اور انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
