Masarrat
Masarrat Urdu

عاصم منیر کی جنرل رضائی سے ملاقات؛ایران سے افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی باہر نہیں جائے گا، رضائی

  • 21 Oct 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی اعلیٰ قومی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں کہا کہ افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔ یہ مواد ایرانی عوام کا عظیم سرمایہ اور قومی دولت ہے، جسے ملک کے اندر استعمال کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے اور ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔ یہ مواد ایرانی عوام کا عظیم سرمایہ اور قومی دولت ہے، جسے ملک کے اندر استعمال کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ایران میں افزودہ کیا گیا تمام جوہری مواد ملک ہی میں رہے گا۔

میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران کے تمام عوام اور حکام اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ جب تک امریکہ کی جانب سے اعتماد سازی نہیں کی جاتی، مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کا آغاز ایران کی شرائط پر عمل درآمد سے ہوگا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات پر بھی زور دیا۔

پاکستانی آرمی کے سربراہ عاصم منیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان سرحد کھولے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں سے متعلق مسئلہ حل ہو چکا ہے اور آج صبح سے سرحد کھول دی گئی ہے۔

انہوں نے 40 روزہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور دفاع اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ یہ تعاون غیر ملکیوں کی موجودگی کے بغیر ہونا چاہیے۔

Ads