مسٹر گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ بہار میں سیلاب ایک بار پھر قہر بن کر ٹوٹا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں اور سینکڑوں گاؤں ڈوب چکے ہیں۔ متعدد افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے ساتھ انہوں نے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ بہار میں یہ بحران نیا نہیں ہے۔ ہر سال سیلاب آتا ہے، اموات ہوتی ہیں، خاندان اجڑتے ہیں اور لوگ نقل مکانی کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت سے پوچھا کہ گزشتہ 17 سالوں میں اس سالانہ سانحے سے نمٹنے کے لیے کیا کیا گیا اور زمین پر کیا بدلا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو ہر سال صرف امداد اور یقین دہانی نہیں، بلکہ ایک مستقل حل چاہیے۔
