آج یہاں ہندوستان کی جیوتی سریکھا وینم، پرتھیکا پردیپ اور چکیتا تنیپارتی نے خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم فائنل میں چین کو 238-234 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور ایشیائی کھیلوں کا اپنا خطاب برقرار رکھا۔
ہندوستانی ٹیم نے نصف وقت تک 119-116 کی برتری حاصل کر رکھی تھی اور دوسرے ہاف میں چین کی سخت چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے جیت یقینی بنائی۔ 238 پوائنٹس کا اسکور جنوبی کوریا کی جانب سے انچیون میں ایشیائی کھیل 2014 میں قائم کیے گئے خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم کے عالمی ریکارڈ کے برابر بھی رہا۔
آئیچی-ناگویا 2026 ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کا ساتواں طلائی تمغہ ہے۔
