Masarrat
Masarrat Urdu

چین کے نائب صدر ہان سے ملے ڈووبھال، دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر کی بات چیت

  • 25 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

نئی دہلی، 25 اگست (مسرت ڈاٹ کام) چین کے دو روزہ دورے پر گئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووبھال نے منگل کے روز چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

چین میں ہندستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات دی۔ مسٹر ڈووبھال کی چین کے نائب صدر کے ساتھ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان خصوصی نمائندہ سطح کی 25ویں دور کی بات چیت سے پہلے ہوئی۔

سفارت خانے نے بتایا کہ مسٹر ڈووبھال اور نائب صدر ہان نے دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان قائم ہونے والے اتفاقِ رائے کے مطابق، سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے نیز اقتصادی، سیاسی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ مسٹر ڈووبھال چین کے وزیرِ خارجہ اور سرحدی امور پر بات چیت کے لیے چین کے خصوصی نمائندے وانگ ای کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔

 

Ads