Masarrat
Masarrat Urdu

دباؤ بڑھا کر ایران سے وہ رعایتیں حاصل نہیں کی جا سکتیں جو کبھی معاہدے کا حصہ نہیں تھیں، قالیباف

  • 19 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 19 اگست (مسرت ڈاٹ کام) یرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واشنگٹن اپنی پیدا کردہ مشکلات سے نکلنے کے لیے دباؤ کی ناکام پالیسی پر انحصار کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران پر مزید دباؤ ڈال کر وہ ایسی رعایتیں حاصل کر سکتا ہے جو کبھی کسی مفاہمت یا معاہدے کا حصہ نہیں تھیں۔

قالیباف نے ایک سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ اور وزیر جنگ ہگست اس نوعیت کے اقدامات کے اہل نہیں ہیں۔

قالیباف نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم سے کسی معجزے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور یہ امید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ کسی شعبدہ باز کی طرح اچانک کوئی حل پیش کر کے اس بحران سے نکال دیں گے جو خود ان کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

Ads