Masarrat
Masarrat Urdu

ایران عمان مفاہمت کا مطلب ہرمز مکمل کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی

  • 06 Aug 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 6 اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے۔ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکہ ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔

 

Ads