Masarrat
Masarrat Urdu

نیتن یاہو نے مودی سے فون پر کی بات، مغربی ایشیا اور اسٹریٹجک شراکت داری پر ہوئی گفتگو

Thumb

نئی دہلی، 06 اگست (مسرت ڈاٹ کام) مغربی ایشیا کے بحران کے طول پکڑنے کے درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ مسٹر نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو جمعرات کے روز فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہند-اسرائیل خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں حال ہی میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Ads