نئی دہلی، 13 مئی (مسرت ڈاٹ کام) امول اور مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مدر ڈیری کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ 14 مئی سے دودھ کی تمام اقسام کی خُردہ قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کسانوں سے دودھ کی خریداری کی لاگت میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھی ہوئی لاگت کا صرف ایک جزوی بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ دودھ کی فروخت سے حاصل ہونے والی کل آمدنی کا 75 سے 80 فیصد حصہ براہ راست کسانوں کو ملتا ہے۔
مدر ڈیری کی نئی قیمتیں (فی لیٹر):
ٹوکن والا دودھ : 56 روپے کے بجائے اب 58 روپے۔
فل کریم والا دودھ: اب 72 روپے۔
ٹونڈ : اب 60 روپے۔
ڈبل ٹونڈ : اب 54 روپے۔
کاؤ ملک (گائے کا دودھ): اب 62 روپے۔
پرو : اب 72 روپے۔
امول نے بھی ملک بھر میں اپنی اکثر کیٹیگریز میں دو روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ امول نے بھی اس اضافے کی وجہ کسانوں سے خریداری کی لاگت میں ہونے والا اضافہ قرار دیا ہے۔
