Masarrat
Masarrat Urdu

ایئرٹیل کا چوتھی سہ ماہی کا منافع 39 فیصد بڑھ کر 7,245 کروڑ روپے رہا

Thumb

نئی دہلی، 13 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ملک کی صفِ اول کی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل نے مالی سال 26-2025 کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی بنیادوں پر 7,245 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.7 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق، سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کل آمدنی 15.7 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 55,383 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس کا آپریٹنگ منافع 16.9 فیصد اضافے کے ساتھ 32,038 کروڑ روپے رہا۔

 

 

Ads