مقابلے کے آخری دن ہیمنت برمن نے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کے مردوں کے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ 18 سالہ ہیمنت نے فائنل میں 351.7 کا اسکور کیا۔ اس ایونٹ کا گولڈ میڈل قازقستان کے اولیگ نووسکوف نے 355.6 کے نئے جونیئر ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا۔ روہت کنیان چھٹے اور ویدانت نتن واگھمارے ساتویں نمبر پر رہے۔
ٹورنامنٹ کے آخری ایونٹ 'ٹراپ مکسڈ ٹیم' میں زہیر خان اور آدتیہ کاتیال کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ جوڑی ایک مرحلے پر سلور میڈل کی دوڑ میں شامل تھی، لیکن تیسری سیریز میں کچھ شاٹس مس ہونے کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر آگئے۔ ہنگری کی جوڑی نے 32 کے نئے جونیئر ورلڈ ریکارڈ اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
