پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی اور انہوں نے علاج کے لیے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ہے اور کوچ کو مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم دو ہفتے آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد مائیک ہیسن نیوزی لینڈ واپس روانہ ہو جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی بھی طبی جانچ جاری ہے اور آج ان کی انجیوگرافی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو دل میں تکلیف کی شکایت ہے جس کے باعث انہیں مزید معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
