Masarrat
Masarrat Urdu

ایران معاہدہ نہ کرکے بیوقوفی کرے گا: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 11 فروری (مسرت ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو یہ اس کی ’بیوقوفی‘ ہوگی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے لیے ’جوہری ہتھیار نہیں، میزائل نہیں‘ جیسی واضح شرائط شامل ہونی چاہئیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو یہ ان کی بیوقوفی ہوگی۔ ہم نے پچھلی بار ان کی جوہری طاقت کو ختم کیا تھا اور اس بار دیکھیں گے کہ کیا مزید کارروائی کرنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ تہران نے گزشتہ ہفتے عمان میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے ہیں۔

ٹرمپ پوچھا گیا کہ کیا موجودہ ایرانی حکومت کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ دیرپا ثابت ہو سکتا ہے، تو ٹرمپ نے کہا،“یہ ایک اچھا سوال ہے۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں نہیں۔ میں کہوں گا کہ میں ایک ایسا معاہدہ کرنا پسند کروں گا جو واقعی اچھا ہو۔ نہ جوہری ہتھیار، نہ میزائل، اور دیگر تمام چیزیں جن کی آپ توقع رکھتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو اس حوالے سے خدشات ہیں۔

 

Ads