ڈھاکہ میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ترجمان شفیق العالم نے ہونے والے انتخابات کو ملک کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ کل ہونے والے انتخابات ملک کی آئندہ سمت کا تعین کریں گے، جس میں 9 لاکھ سیکیورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان شفیق العالم نے کہا ڈاکٹر یونس آئندہ حکومتی یا سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گے، ڈاکٹر یونس آئندہ اپنا سوشل ورک کریں گے۔
کرکٹ کے حوالے سے سامنے آنے والے موجودہ بحران کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری نے کہا کہ آئی سی سی اور ہندوستانی بورڈ سے تنازعے میں پاکستان کے کردار کو بنگالی عوام سراہتے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
