Masarrat
Masarrat Urdu

ہم امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کا بیان

Thumb

تہران، 29 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔ یہ اطلاع سحر ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر احمد وحیدی نے سائنسی اور دفاعی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہماری شناخت کے بنیادی ستون ہیں۔

 انہوں نے امریکی مظاہرین کے سامنے ایک امریکی سیکورٹی اہلکار کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات کسی دوسرے مسئلے کے علاوہ ان کے بہت سے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن ہم ان کی باتوں سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ حقیقت جاننا بھی بہت ضروری ہے۔

سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ آج میڈیا میں پروپگينڈوں کی بڑی تعداد بھی اسی وجہ سے ہے۔ ہمیں اپنے اسلامی اقدار کے مطابق معاشرے کی معنوی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔

دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ سامنے آیا ہے اور ہماری ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس لئے حالیہ امریکی منصوبے کی وضاحت بھی بہت ضروری ہے۔

احمد وحیدی نے کہا کہ ہم نے خدا کے فضل سے بارہ روزہ جنگ میں کامیابی حاصل کی جب کہ دشمن کو حال ہی میں دوسری شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اب بھی نفسیاتی جنگ جاری ہے اور ہمیں بھی میدان میں سرگرم عمل رہنا چاہیے۔

آج ہمارا مسئلہ صرف بحرانوں پر قابو پانا نہیں بلکہ انہیں ایک پائیدار صلاحیت میں تبدیل کرنا ہے اور یہی چیز دشمنوں کو ناامید کرتی ہے جو اس بات کا باعث بنتی ہے کہ دشمن دھمکی دینے کا خیال بھی نہ کرے ۔

Ads