Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

  • 28 Jan 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 28 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

انقلابی گارڈز کے مطابق فوجی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے متنبہ کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ ”معاندانہ”سلوک کرے گا اگر ان کا علاقہ حملوں کے لئے استعمال ہوا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا علاقہ ایران پر حملہ کرنے کے لئے استعمال ہوا تو ہمسایہ ممالک کو دشمن تصور کیا جائے گا۔

 

Ads