296 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 34.3 اوورز میں تین وکٹ پر 196 رنز بنا لیے تھے کہ اسی دوران بارش شروع ہوگئی۔ انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں بی جے ڈاؤکنز (آٹھ) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد جوزف مورز اور بین میئرز نے دوسرے وکٹ کے لیے 77 رنز جوڑے۔ دونوں بلے بازوں کو کھلن پٹیل نے آؤٹ کیا۔ جوزف مورز نے 46 اور بین میئرز نے 34 رنز بنائے۔ کھیل رُکنے کے وقت کیلب فالکنر (ناٹ آؤٹ 29) اور تھامس ریو (71) کریز پر موجود تھے۔
ہندوستان کی جانب سے کھلن پٹیل نے دو وکٹ لیے جبکہ ہینل پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے ابھیگیان کُندو (82)، کپتان آیوش مہاترے (49)، امبریش (48) اور کنشک چوہان (ناٹ آؤٹ 45) کی جُرات مندانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 296 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آج ہندوستانی انڈر-19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 295 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں دھاکڑ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی (ایک) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ویدانت ترویدی (14) اور وہان ملہوترا (10) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آیوش مہاترے نے 40 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایک وقت ہندوستان نے 79 کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسے مشکل وقت میں ابھیگیان کُندو اور امبریش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 97 رنز جوڑے۔ 33ویں اوور میں جیمز منٹو نے امبریش کو آؤٹ کیا۔ امبریش نے 61 گیندوں پر چار چوکے لگا کر 48 رنز بنائے۔ ہروَنس پنگالیا (19) اور ابھیگیان کُندو بھی منٹو کا شکار بنے۔ ابھیگیان کُندو نے 99 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد اینان (ایک) کو بھی منٹو نے آؤٹ کیا۔ کنشک چوہان نے 36 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رنز بنائے۔ کھلن پٹیل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ انڈر-19 کے لیے جیمز منٹو نے پانچ وکٹ لیے۔ سیبیسٹین مورگن کو دو وکٹ ملے جبکہ مینی لُمسڈین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
