اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 80 رنز صرف 45 گیندوں پر بنائے، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 20، بابراعظم 16 اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خان نے 5 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
سری لنکا کے چیمرا نے 2 اور شانکا نے 1 وکٹ اپنے نام کی، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر محمد نواز کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 128 رنز بناسکی۔ سری لنکا کے جینتھ لیاناگے 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کے محمد نواز نے 3، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
