 
 جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ میں اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان اس بیان کو مسترد کرتا ہے اور تنظیم کو اس معاملے پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان بیانات کو مسترد کرتے ہیں، انہیں ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ او آئی سی نے حال ہی میں جموں و کشمیر پر پاکستان کا راگ الاپتے ہوئے کہاتھا کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

