نیشنل کانٹیکٹ سینٹر (این سی سی) تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مرکزی ہیلپ لائن کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ٹول فری نمبر 1800-11-1950 روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک فعال رہتا ہے۔ اس پر شہریوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرس کو انتخابی خدمات سے متعلق سوالات یا شکایات کے حل کے لیے تربیت یافتہ اہلکاروں کی جانب سے رہنمائی اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔
انتخابی کمیشن نے بروقت اور مقامی سطح پر ردِعمل یقینی بنانے کے لیے ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ اور ضلع کو بالترتیب اپنا ریاستی رابطہ سینٹر (ایس سی سی) اور ضلع رابطہ سینٹر (ڈی سی سی) قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ مراکز پورے سال کام کاج کے اوقات کے دوران فعال رہتے ہیں اور متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی علاقائی زبانوں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
تمام شکایات اور سوالات کو نیشنل گریوینس سروس پورٹل (این جی ایس پی 2٫0) کے ذریعے درج اور ٹریک کیا جاتا ہے۔
انتخابی کمیشن نے "بوُتھ سطح کے افسران کے ساتھ بُک-اے-کال" سہولت بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے شہری ای سی آئی این ای ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب اس فیچر کے ذریعے براہِ راست اپنے متعلقہ بوُتھ لیول آفیسر (بی ایل او) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہری ای سی آئی این ای ٹی ایپ کا استعمال کرکے بھی انتخابی افسران سے جڑ سکتے ہیں۔
انتخابی کمیشن نے تمام اعلیٰ انتخابی افسران (سی ای او)، ضلع انتخابی افسران (ڈی ای او) اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر او) کو ہدایت دی ہے کہ وہ باقاعدگی سے پیش رفت کی نگرانی کریں اور 48 گھنٹے کے اندر صارفین کی درخواستوں کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔
یہ تمام سہولیات انتخابی شکایات کے ازالے کے لیے موجودہ نظام کے اضافی طور پر فراہم کی گئی ہیں۔
ای میل complaints@eci.gov.in کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔
