تل ابیب، 29 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے بعد سے قابض اسرائیلی افواج درجنوں حملے کرکے مزید 94 فلسطینی باشندوں کو شہید کرچکی ہیں
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمد باسل نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر کم ازکم تین حملے کیے ہیں۔
قبل ازیں قابض اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔
