Masarrat
Masarrat Urdu

علی لاریجانی کی صدر پوٹن سے ملاقات، رہبر انقلاب کا پیغام پہنچایا

  • 17 Oct 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ماسکو، 17 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روسی صدر کو رہبر معظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام صدر پوٹن کو پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

Ads