Masarrat
Masarrat Urdu

فلم وار 2 کا نیا ایکشن پرومو جاری

Thumb

ممبئی، 10 اگست (مسرت ڈاٹ کام) یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی آنے والی فلم وار 2 کا نیا ایکشن پرومو جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہریتھک روشن اور این ٹی آر جونیئر نظر آ رہے ہیں۔

ایان مکھرجی کی ہدایت میں تیار ہونے والی یش راج فلمز کی ’وار 2‘  کو 2025 کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منتظر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اس میگا پین انڈیا ایکشن اسپیٹیکل کی ہندوستان میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز  ہریتھک روشن اور این ٹی آر کے سپر اسپائی کردار کبیر  اور  وکرَم  کو اجاگر کرنے والے شاندار ایکشن پرومو کے ساتھ کیا۔
ادِتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی ’وار 2‘  مشہور وائی آر ایف اسپائی یونیورس فرنچائز کی چھٹی قسط ہے، جو اب تک صرف بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور رہی ہے۔  وار 2  شائقین کو سنسنی خیز ایکشن، شاندار اسکیل اور دلکش کہانی کا امتزاج پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے، جہاں ہریتھک روشن اور این ٹی آر خونریز مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی کا کردار بھی نہایت اہم ہوگا۔ یہ فلم 14 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروںمیں ریلیز ہوگی۔

Ads