Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ

  • 05 Aug 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تل ابیب،5 اگست  (مسرت ڈاٹ کام)  اسرائیلی کابینہ نے   پورے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کرنے کے  منصوبے کو منظوری دیدی۔

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ نے پورے غزہ میں فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فیصلہ ہو چکا اب پیچھے نہیں ہٹیں گے اسرائیل پورے غزہ میں آپریشن کرے گا اگر اب کارروائی نہ کی تو یرغمالی بھوک سےمر جائیں گے۔
نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ جنگی مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حماس کا خاتمہ کریں گے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اسرائیلی جنگی کابینہ کا فیصلہ امن کیلئے خطرہ ہے قبضےکا منصوبہ سنجیدہ ہو یا آزمائشی دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔
حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغرب اسرائیلی جرائم پر خاموش ہیں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، جنگ بندی سے انکار اور نسل کشی پالیسی ناقابل قبول ہے، یرغمالیوں کی جانوں کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے چینل 12 کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

Ads