یکشکا (51 کلوگرام)، نیشا (54 کلوگرام)، مسکان (57 کلوگرام) اور وِنی (60 کلوگرام) نے صبح کے سیشن میں اپنے اپنے وزن کے زمرے میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ شام کے سیشن میں نیشا (65 کلوگرام)، آکانشا (70 کلوگرام) اور آرتی کماری (75 کلوگرام) بھی آخری چار میں پہنچ گئیں۔
انڈر-19 اور انڈر-22 ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ، جو ایک ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ستاروں کو ایشیا کے کچھ سخت ترین حریفوں کے خلاف اپنی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ہندوستان نے ہر عمر کے زمرے میں 20، یعنی کل 40 باکسرز کا ایک مضبوط دستہ اتارا ہے، جس میں تجربہ کار چیمپئنز اور گھریلو سرکٹ میں متاثر کرنے والی نئی صلاحیتوں کا امتزاج شامل ہے۔
انڈر-22 زمرے میں ہندوستان پہلے ہی درجن سے زائد میڈلز پکے کر چکا ہے، اور اب آخری مراحل میں زیادہ سے زیادہ طلائی تمغے جیتنے کی کوشش کرے گا۔
یکشکا نے 51 کلوگرام میں ازبکستان کی کھلاڑی کو سخت مقابلے میں 3:2 ہراکرسیمی فائنل کی شروعات کی۔ اس کے بعد نیشا نے 54 کلوگرام میں کرغزستان کی کھلاری کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ریفری کو مقابلہ روکنے پر مجبور کر دیا۔
اسی طرح، مسکان نے 57 کلوگرام میں ازبکستان کی کھلاری کو متفقہ فیصلے سے شکست دی، اور ونی نے پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے پنچز کی بارش سے کرغزستان کی کھلاڑی کو 60 کلوگرام میں ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔