نئی دہلی، 4جولائی (مسرت ڈاٹ کام) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے آج بلڈوزر جسٹس، دہلی میں پانی کا جمع ہونا، غریبوں کو اجاڑنے، امن و قانون کی بگڑتی صورت حال اور ترقیاتی کاموں کے پٹری سے اترنے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے دہلی اسمبلی کا محاصرہ کرکے احتجاج درج کرایا۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو کی قیادت میں اس احتجاج میں دہلی کے سابق وزرا ہارون یوسف، منگت رام سنگل، انل بھاردواج شعبہ مواصلات دہلی کانگریس، سابق اسپیکر سبھاش چوپڑا،سابق رکن اسمبلی کرن والیہ، دہلی پردیش کانگریس کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی، سابق اراکین اسمبلی، سابق کونسلرز اور اہم لیڈروں نے شرکت کی۔1
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے اس موقع پر کہاکہ دہلی میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے، دہلی میں امن قانون کا برا حال ہے، غریبوں کو اجاڑ کربے گھر کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ کسی کو اجاڑا نہیں جائے گا اور دہلی کی وزیر اعلی نے بھی کہا تھا ہم کسی جھگی کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اور جہاں جھگی وہیں پکا مکان کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود دہلی میں بارش کے موسم غریبوں سے ان کی چھت چھینا جارہا ہے۔1
انہوں نے کہاکہ دہلی میں کانگریس حکومت نے غیر قانونی کالونیوں کو قانونی درجہ دیا تھا، جھگی جھونپڑی والوں کو پلاٹ اور فلیٹ مہیا کرائے تھے۔لیکن جب سے دہلی میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے لوگ پریشان حال ہیں، دہلی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہے، کالونی میں پانی بھرا رہتا ہے،یہاں تک پاش علاقے اور کناٹ پلیس کے علاقے میں گھٹنوں پر بھر پانی بھرا رہتا ہے۔دہلی میں پانی نکاسی کا نظام پوری طرح برباد ہوگیا ہے۔ دہلی والوں کو نہ صاف پانی مل رہا ہے اور نہ جمع پانی چھٹکارا۔انہوں نے کہاکہ دہلی کانگریس ان مسائل کے حل کے لئے اسمبلی کا گھیراؤ کیا ہے۔