Masarrat
Masarrat Urdu

مودی اور شاہ نے الگ الگ مرمو سے ملاقات کی

Thumb

نئی دہلی 03 اگست (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو صدر دروپدی مرمو سے الگ الگ ملاقات کی۔

محترمہ مرمو کے ساتھ مودی اور شاہ کی ملاقات راشٹرپتی بھون نے سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ملاقات کی تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی صدر سے ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے تاہم وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ایک ہی روز کی اس اچانک ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مسٹر مودی کی محترمہ مرمو سے ملاقات کے بعد  راشٹرپتی بھون کے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہےکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔"
اسی طرح، مسٹر شاہ کے ساتھ صدر کی ملاقات کے بعد پوسٹ میں کہا گیاکہ "مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امیت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔"
کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر کے ساتھ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کے تناظر میں ہوئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مسٹر مودی نے صدر کو امریکہ کی طرف سے ہندوستانی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی اور روس سے تیل کی خریداری پر تعزیری ڈیوٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

Ads