Masarrat
Masarrat Urdu

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، صدر پزشکیان کے دورہ اسلام آباد پر تبادلہ خیال

Thumb

تہران، 2  اگست (مسرت ڈاٹ کام) ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صدر پزشکیان کے دورہ اسلام آباد اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سے قبل ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اور صدر ایران کے دورۂ اسلام آباد کے ایجنڈے پر مشاورت کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ اور باہمی روابط کو مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

Ads