Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ نے میدویدیف کی وارننگ پر 2 جوہری آبدوزوں کو منتقل کرنے کا دیا حکم

  • 02 Aug 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 2 اگست (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدویدیف کے تبصرے کے جواب میں دو جوہری آبدوزوں کو مناسب مقامات پر منتقل کرنے کا  حکم دیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پوسٹ میں تعیناتی کے مقام کی وضاحت نہیں  کی ہے، جسے امریکی فوج نے خفیہ رکھا ہے۔ تمام امریکی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزیں جوہری ہتھیاروں سے لیس نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر مدویدیف نے پیر کے روز ٹرمپ پر روس کے ساتھ الٹی میٹم گیم کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ’’ہر نیا الٹی میٹم  روس اور یوکرین کے درمیان نہیں، بلکہ اپنے ملک کے ساتھ ایک خطرہ اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ یوکرین کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے ماسکو کو دی گئی 10 دنوں  کی ’ڈیڈ لائن‘ نافذ العمل ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ یوکرین کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کے لیے ماسکو کے لیے ان کی 10 دن کی ’ڈیڈ لائن‘ نافذ ہے ۔  انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے دورے کے بعد واشنگٹن واپسی  کی اپنی پرواز میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ  ورنہ’’ہم محصولات اور چیزیں لگانے جا رہے ہیں ۔‘‘

Ads