صنعا، 2 اگست (مسرت ڈاٹ کام) یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب، مقبوضہ المقدس سمیت متعدد علاقوں میں الرٹ، صہیونی ڈیفنس سسٹم ناکام، فضائی حدود بند
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر مظالم کے جواب میں یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر دوبارہ میزائل حملے کئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملوں کے بعد صہیونی فوج اور سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے ہیں۔
روسیا الیوم کے مطابق، صہیونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی جانب سے ایک میزائل فائر کیا گیا ہے، جسے روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام کو متحرک کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل کے بعد صہیونی حکومت نے اپنی فضائی حدود کو فوری طور پر بند کردیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جاسکے۔
صہیونی حکام نے ابھی تک حملے کے نقصانات یا ہدف بننے والے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔