Masarrat
Masarrat Urdu

صہیونی حملے کی صورت میں جغرافیائی لحاظ سے مختلف ردعمل آئے ہوگا، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

Thumb

تہران، 31 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو اگلی جوابی کارروائی زیادہ وسیع، شدید اور دشمن کے لیے ناقابل تصور ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ ایران پر حملے کی جسارت کی، تو نہ صرف ردعمل کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کا جغرافیہ بھی مختلف ہوگا۔ نئی جنگ کے میدان وہ ہوں گے جن کا دشمن نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل نائینی نے صہیونی رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان درازی دراصل ایران کی قومی یکجہتی اور دفاعی طاقت، بالخصوص میزائل صلاحیت سے شدید خوف کی علامت ہے۔

انہوں نے گذشتہ مہینے ہونے والی 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائی نے صہیونی علاقوں میں زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا تھا اور اس جعلی حکومت کی سانسیں رکنے لگی تھیں۔

جنرل نائینی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ ایران کی سلامتی پر ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی تو اس کا سانس ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم دشمن کو اتنا وقت نہیں دیں گے کہ وہ پناہ گاہوں میں چھپ سکے۔ صہیونیوں کو پچھلی جنگ سے کہیں زیادہ بھاگنے اور دربدری کی اذیت سہنی پڑے گی۔

Ads