تہران، 28 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے صہیونی وزیر جنگ کے بیانات کو محض نفسیاتی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہر سطح پر اپنی دفاعی طاقت مضبوط کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی، کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے صہیونی وزیر جنگ کے حالیہ بیانات کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران حتی ایک لمحے کے لیے بھی دفاعی تیاریوں سے غافل نہیں ہوا۔
انہوں نے وعدہ صادق جیسے کامیاب آپریشنز اور حالیہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت کے سامنے مسلسل شکست کے بعد دشمن صرف معاشرتی اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
جنرل نائینی نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی اور حملے کی صلاحیتوں نے دشمن کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے، جبکہ نفسیاتی جنگ میں رہبر معظم کی حکیمانہ قیادت، عوام کا دینی یقین اور قومی اتحاد نے دشمن کو مزید مایوس کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے میزائل حملے اسی شدت سے جاری رہتے تو آج صہیونی حکومت کا کوئی وجود نہ ہوتا۔