Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی مسلح افواج کی دفاعی طاقت نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جنرل فدوی

Thumb

تہران، 17 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پوری آمادگی اور طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری مسلح افواج کمزور ہوتیں تو دشمن کبھی جنگ بندی کی درخواست نہ کرتا۔

 حماس اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدوں کی اسرائیلی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف دوبارہ ممکنہ جنگی اقدامات پر خبردار کیا اور تاکید کی کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا، تو ہم دشمنوں کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا، اور یہی حقیقت انقلاب اسلامی اور لشکر اسلام کی فتح کا ثبوت ہے

Ads