Masarrat
Masarrat Urdu

حماس کی علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Thumb

غزہ، 18 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) حماس نے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کر دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے کو نشانہ بنانے والا جرم اور غدارانہ حملہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو شہید کر دیا تھا۔

67 برس کے علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔

 

Ads