86 کھلاڑیوں پر مشتمل کوالیفکیشن گروپ میں
مکیش نیلا ولی نے 579 کا اسکور کیا اور وہ 14ویں پوزیشن پر رہے۔ وہ فائنل کی آخری کوالیفکیشن جگہ سے محض دو پوائنٹس پیچھے رہ گئے۔ چین کے ژی یو 588 کے اسکور کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ہندوستانیوں میں سب سے بہترین اسکور (580) آکاش کا رہا اور وہ دسویں نمبر پر رہے، تاہم وہ صرف 'رینکنگ پوائنٹس' کے لیے کھیل رہے تھے، اس لیے فائنل کی دوڑ میں شامل نہیں تھے۔
اجول ملک (577) کے ساتھ 22 ویں اور پرمود کمار (574) 39 ویں نمبر پر رہے۔ ورون تومر 63 ویں پوزیشن حاصل کر سکے۔مردوں کے زمرے میں مایوسی کے برعکس خواتین کے 25 میٹر پسٹل ایونٹ سے اچھی خبریں آئی ہیں۔ ردم سانگوان اور دیویا ٹی ایس نے 'پریسیژن مرحلے' میں بہترین آغاز کیا ہے اور دونوں فی الحال ٹاپ 8 میں شامل ہیں۔ردم سانگوان292 کے اسکور کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔دیویا ٹی ایس291 کا اسکور کر کے فائنل کی دوڑ میں برقرار ہیں۔سمن پریت کور براڑ کا دن اچھا نہیں رہا اور وہ صرف 282 کا اسکور کر پائیں۔
