Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی بندر ایلات اور نقب میں دو اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

Thumb

صنعا، 16 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) یمنی فوج نے ایلات اور نقب میں صہیونی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے ایلات بندرگاہ نقب کے دو اسٹریٹجک اہداف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، دو ڈرون طیاروں نے نقب کے ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرے ڈرون کے ذریعے ایلات بندرگاہ پر حملہ کیا گیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ آپریشن خداوند متعال کے فضل سے اپنے مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف جاری نسل کشی نے پوری امت اسلامیہ پر ایک دینی، اخلاقی اور تاریخی ذمہ داری عائد کی ہے۔ امت مسلمہ کی خاموشی اور بے حسی دشمن کو مزید گستاخ بنائے گی تاکہ وہ اپنی توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنائے۔

یحیی سریع نے واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر جارحیت اور اس کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہ کیا جائے۔

Ads