Masarrat
Masarrat Urdu

جنگ کے دوران رہبر معظم نے غیر معمولی حکمت عملی سے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملایا، صدر پزشکیان

Thumb

تہران، 8 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر معظم نے صہیونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران بے مثال حکمت عملی اختیار کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران رہبر معظم انقلاب کی پالیسی سازی اور نئے کمانڈروں کا انتخاب واقعی غیرمعمولی اور مؤثر ثابت ہوا۔

صوبہ گیلان کے غیر رسمی دورے کے دوران صوبائی انتظامی کونسل کے اجلاس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں رہبر معظم انقلاب کی مدبرانہ قیادت نے جنگ کے پہلے ہی دن کمانڈروں کی تبدیلی کے ذریعے صہیونی حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے اس جنگ میں عظیم کمانڈر اور سائنسدان کھو دیے، لیکن رہبر معظم کی حکمت عملی اور ان افراد کا انتخاب جو جنگ کے آغاز میں ہی مقرر کیے گئے، حقیقتا غیر معمولی اور حیران کن تھا۔ رہبر معظم کی یہ بروقت اور غیر معمولی حکمت عملی دشمن کی توقعات کے بالکل برعکس تھی جس سے ان کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا اور منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

Ads