نئی دہلی8جولائی(مسرت ڈاٹ کام)اے آئی پلس برانڈ نے ہندوستان میں دھماکہ خیز انٹری کرتے ہوئے دوانتہائی دلکش اورکفایتی اسمارٹ فون لانچ کےے ہیں۔ میک ان انڈیا اور میک فار انڈےا کے اصول کے تحت لانچ کردہ یہ اسمارٹ فون اے آئی پلس اوراے آئی+نووا 5جی ہیں،جس میں 50ایم پی کیمرہ اور 5000ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے۔
ان دو حیرت انگیز اسمارٹ فون کی نقاب کشائی کے موقع پرکمپنی نے یہاں بتایا کہ اے آئی+نووا 5جی(6.7انچ) کی قیمت7,999 روپے اوراے آئی پلس کی قیمت صرف 4,999 ہے۔یہ دونوں ماڈل اب فلپ کارٹ، شاپسی اور فلپ کارٹ منٹس پر دستیاب ہیں۔
نیکسٹ کوانٹم شفٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے لانچ کیے گئے AI+ اسمارٹ فون تیار کیے گئے ہیں اور اس کاسافٹ ویئر مکمل طور پر ہندوستان میں ہے۔ ان فونز میں کوانٹم نیکسٹ او ایس ہے، جو ڈیٹا پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے اور صارفین کی معلومات کو ہندوستان تکہی محفوظ کرتا ہے۔ نووا 5جی میں 6.7 انچ ایف ایچ ڈی+ ڈسپلے اور 6این ایمیونسکو ٹی8200 پروسیسر ہے۔ 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور 50 ایم پی کیمرہ اسے نوجوانوں کے لیے بہترین بناتا ہے۔ ساتھ ہی AI+ Pulse بجٹ آپشن ہے جس میں ضروری خصوصیات بلاکسی سمجھوتے کے فراہم کی جاتی ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ 50ایم پی میٹرکس AI کیمرہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لیتا ہے۔ ایکو ٹچ جیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکرین کو گیلے ہاتھوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ فون AI اور کارکردگی کا بہترین امتزاج ہے۔فلپ کارٹ پر اے آئی پلس5جی کی فروخت 12جولائی سے اور اے آئی نووا 5جی کی 13جولائی سے شروع ہوگی۔ان دونوں فون کی پہلی خرید پر صارفین کو 500روپے کی رعایت ملے گی۔ان فون کی دلکش ڈیزائن انھیں خاص بناتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فون ہندوستان میں ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہیں۔