Masarrat
Masarrat Urdu

امیزون پرائم ڈے”خاص آپ کے لئے“ کی نان اسٹاپ شاپنگ 12تا14جولائی

Thumb

نئی دہلی، 7 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) امیزون انڈیانے شاپنگ ایونٹ پرائم ڈے 2025 کی اپنی ساری تیاریاںہخصوصاً پرائم ممبران کے لیے مکمل کرلی ہیں۔ 12 جولائی کی نصف شب 12:00 بجے سے 14 جولائی کی رات 11:59 بجے تک سب سے بڑی کلیکشن، تیز ترین ڈیلیوری، بہترین ڈیل اور بلاک بسٹرانٹرٹنمنٹکے ساتھ 72 گھنٹے کی نان اسٹاپ شاپنگ کے لیے تیار ہوجائیں۔ خواہ آپ اپنے گیجٹس کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں، اپنی الماری کوبہتربنانا چاہتے ہیں یا اپنے گھر کو نیا بنانا چاہتے ہیں، پرائم ڈے اسمارٹ فون، الیکٹرونکس، ٹی وی، اپلائنس، امیزون ڈیوائس، فیشن، حسن افزا مصنوعات، گھر اور باورچی خانے، فرنیچر، گروسری، روزمرہ کے لوازمات وغیرہ پر زبردست رعایت پیش کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرائم، ڈیلیوریز اینڈ ریٹرنز، انڈیا اور ایمرجنگ مارکیٹس ڈائرکٹراکشے ساہی نے کہا کہ پرائم ڈے ہمارے صارفین کے لیے کسی جشن سے کم نہیںاوررواں سال ہم اسے پہلے سے کہیں زیادہ عظیم انداز میںمنا رہے ہیں۔اس میں72 گھنٹوںکی شاپنگ، بہترین بچت اور بلاک بسٹر انٹرٹیمنٹ شامل ہوں گے ۔ ہزاروں ڈیلکے ساتھ پرائم ڈے ملک بھر کے پرائم ممبران کے لئے امیزون کا بہترین تجربہ لے کر آئے گا۔صارفین اب ’رفس کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہمارا جنریٹو اے آئی سے چلنے والا شاپنگ اسسٹنٹ، جو کہ خریداری کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ یہ پروڈکٹس مصنوعات کا موازنہ کرنے، ذاتی تجاویز دینے اور سب سے موزوں متبادل تلاش کرنے میں معاون ہے تاکہ پرائم ممبر آسانی سے اپنے لیے بہترین ڈیل تلاش کر سکیں۔
امیزون انڈیا اور آسٹریلیاکے نائب صدر( آپریشنز) ابھینو سنگھ نے کہاکہہمارا پین انڈیا لاجسٹکس نیٹ ورک صارفین کو تیز اور آسان خدمات فراہم کرنے کی بنیاد ہے اور ہم ملک بھر میں تیز رفتار، قابل اعتمادخدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آج ہم نے 30 سے زیادہ نئے ڈیلیوری اسٹیشن کی شروعات کا اعلان کیا ہے، جس میںملک کے ٹیئر2اور ٹیئر3شہرجیسے ناگپور، پنچکولہ ،ہبلی، موہالی، ہوڑہ اور اندور سمیت 30سے زائد نئے ڈیلیوری اسٹیشن شامل ہیں۔اس سے ملک بھر کے صارفین بلا کسی رکاوٹ اور بروقت ڈیلیوری سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کمپنی نے یہاں جاری ریلیز میں بتایا کہ ہندوستان میں کوئی بھی شخص امیزون کی پرائم ممبر شپ حاصل کر سکتا ہے۔ سالانہ پرائم ممبرشپ 1,499 روپے میں دستیاب ہے۔ اس میں شاپنگ اور انٹرٹنمنٹفوائد شامل ہیں۔ پرائم لائٹ 799 میں دستیاب ہے اور اس میں تمام شاپنگ فوائد اور محدود پرائم ویڈیو فوائد شامل ہیں۔ مزید برآں، پرائم شاپنگ ایڈیشن 399 روپے میں دستیاب ہے، جسے خاص طور پر ان صارفین کے لیے وضع کیا گیا ہے، جوصرف شاپنگ اور شپنگ کے فائدے چاہتے ہیں۔اس میں پرائم ویڈیو یا امیزون میوزک جیسے ڈیجیٹل یا انٹرٹنمنٹ فوائد شامل نہیں ۔پرائم سے جڑنے کے لئے amazon.in/prime ملاحظہ کریں۔خیال رہے کہ کمپنی نے حال ہی میں ہندوستان میں تیز ترین، سب سے محفوظ اور قابل اعتماد آپریشن نیٹ ورک تیار کرنے اور چلانے کے اپنے عزم کے تحت 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Ads